دفاع کرنا فلسطینیوں کا حق ہے اور حماس کا اسرائیل پر حملہ ناانصافیوں کا ردعمل تھا: ایران

Iranian President Ebrahim Raisi attends the Organisation of Islamic Cooperation (OIC) summit in Riyadh, Saudi Arabia, November 11, 2023. Iran's Presidency/WANA (West Asia News Agency)/Handout via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. - RC23B4A507KA

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اپنا دفاع کرنا فلسطینیوں کا حق ہے اور حماس کا اسرائیل پر حملہ مسلسل ناانصافیوں کا ردعمل تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ برسوں سے جاری ناانصافیوں کے ردعمل کے طور پر کیا ہے۔ مسلم دنیا اور تمام آزاد لوگوں کیلیے مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پربین الاقوامی ادارے خاموش ہیں، فلسطینیوں پراسرائیلی جنگی جرائم بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہیں۔ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ قابض کوقانونی جوازفراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور 7 اکتوبرکو حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ منصفانہ حل یہی ہیکہ فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com