فلسطینی مجاہدین کے جوابی حملے میں 16 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ: اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے جوابی حملے بھی جاری ہیں جس کے دوران 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی کے جواب میں فلسطینی مجاہدین کے حملے جاری ہیں۔

القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نے 4 روز میں 16 صیہونی فوجی ہلاک کردیے۔ بیان میں ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور ٹینکوں سمیت 71 گاڑیاں بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر سات اکتوبر سے جاری حملوں میں ہلاک شدہ فلسطینیوں کی تعداد 21978 ہو گئی ہے۔ غزہ امور صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے بیان دیا۔

اشرف القدرہ نے بتایا کہ 87 روز کے دوران ہمارے شہدا کی تعداد 21978 ہو چکی ہے جبکہ 57697 زخمی ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔

القدرہ نے بتایا کہ حملوں میں 326 طبی ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں، 104 ایمبولینسیں ناکارہ ہو چکی ہیں۔ حتی کہ 50 کے قریب حاملہ خواتین کو ناکافی خوراک اور دیگرطبی مسائل کا بھِی سامنا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com