غزہ پر اسرائیلی جارحیت، مزید 32 فلسطینی شہید

غزہ: فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 شہری شہید اور 69 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی جارحیت میں 34,388 شہید اور 77,437 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میں بہت سے متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

وزارت صحت نے سیوریج کے زیادہ بہاؤ، گلیوں اور بے گھر افراد کے خیموں کے درمیان فضلہ کے جمع ہونے اور رینگنے والے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلنے کے نتیجے میں کئی بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلنے سے خبردار کیا ہے۔

اس نے تمام متعلقہ بین الاقوامی اور انسانی ہمدردی کے اداروں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com