میں نے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری ہوتی نظر آرہی ہیں:مولانا شمیم اختر ندوی

غالبا 2012 کے کسی ماہ میں دار العلوم دیوبند کا سفر ہوا تھا، ہمارے پھوپھی زاد بھائی کیفی حیدر القاسمی ان دنوں دار العلوم میں زیرِ تعلیم تھے ۔ان کی معرفت سے یہ خبر ملی کہ سجاد لائبریری کے ناظم شمس تبریز قاسمی آپ کو سجاد لائبریری میں مدعو کرنا چاہتے ہیں ۔میں حامی بھرتے ہوئے سجاد لائبریری پہونچا۔کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ اور علماء بہار کے نادر مخطوطات کو دیکھ کر طبیعت باغ باغ ہوگئی۔
بچپن سے ہی دار العلوم سے والہانہ محبت تھی کیونکہ ہمارے پردادا حضرت مولانا محمد سلیم القاسمی 1932 میں یہاں کے اساتذہ علم وفن سے کسب فیض کرتے ہوئے فارغ ہوئے تھے اور ہر دور میں خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد اس علمی چمن کا خوشہ چیں رہا ہے۔
عزیزم کیفی سلمہ کے ہمراہ شمش تبریز سے ملاقات بڑی خوشگوار رہی۔ ایک خوبصورت با وجیہ صاحب قلم طالب علم شمش تبزیز کے رکھ رکھاؤ اور گفت و شنید سے میں محسوس کرلیا تھا کہ یہ نوجوان مستقبل کا ایک کامیاب عالم ہی نہیں بلکہ ایک ہنر مند غیور اور بے باک صحافی بھی ہوگا
مجھے بڑی مسرت ہورہی کہ میں نے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری ہوتی نظر آرہی ہیں اور آج انکی ادارت میں ملت ٹائمز کامیابی کے ساتھ منزل کی طرف گامزن ہے ۔
اللہ شمس صاحب کو اور ان کے جملہ رفقاء کار کو مز ید حوصلہ و ہنر علم و قلم سے سر فراز فرمائے اور یہ کارواں کامیابی کی شاہِ کلید کا حقدار بنے آمین
(مولانا )محمد شمیم اختر ندوی
مہتمم جامعۃ الابرار صدیق ، ہوائی پاڑا،وسی ایسٹ ،ممبئی
Jameatul Abrar Siddique Educational Trust.Jha cimpound ,Hawai Pada,Gorai Pada,WSAI (E)۔Dist,Palghar,Maharashtra

SHARE