جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی حملوں میں 6 شہری شہید، 5 زخمی

بیروت: حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ایک حصے کے طور پر جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے تازہ حملوں میں کم سے کم 6 افراد شہید اور 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت نے کہا ملک کے جنوب میں بیت لیف اور دیر سریان قصبوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 6 شہری شہید ہوگئے جب کہ 5 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے قابض افواج نے درجنوں بار اس کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com