شام: شامی مخالفین نے ’دیر الزور‘ میں داخل ہونا شروع کر دیا

شام میں اسد انتظامیہ کے خاتمے کے بعد انتظامیہ مخالف گروپوں نے، قبل ازیں دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیر کنٹرول شہر، دیر الزور میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے۔

گرتی ہوئی حکومت نے، 6 دسمبر کو ملک کے مشرق میں عراقی سرحد پر واقع صوبے’دیرالزور’ میں متعین، کچھ فوجی یونٹوں کو پیچھے ہٹا کر صوبے کے مرکز کو PKK/YPG کے قبضے میں چھوڑ دیا تھا۔

 واضح رہے کہ27 نومبر کو شام کے شمالی صوبے ‘حلب’ کے مغربی دیہی علاقے میں اسد فوجوں اور حکومت مخالف مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

حلب کے مرکز کے اکثریتی حصے پر قبضے کے بعد، حکومت مخالف گروہوں نے ادلب کے مجموعی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

حماہ، حمص اور درعا صوبوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا تھا۔

مخالف گروہوں نے کل ملک کے جنوبی حصے میں سویدا کے صوبائی مرکز کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا۔

شام کی قومی فوج نے یکم دسمبر کو حلب کے دیہی علاقے میں، دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خلاف، ‘آپریشن سحرِ آزادی’ کر کے تل رفعت کے علاقائی مرکز کو دہشت گردی سے پاک کر دیا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com