ملائیشیاکی عوام کے شاہ سلمان کا فیس بک پیغام

کولالامپور(ملت ٹائمز)

جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کے اپنے ویڈیو بلاگ میں ایک نئی فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں خود کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں شاہ سلمان نے انڈونیشیا کے عوام اور وہاں پر مقیم سعودی شہریوں کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’فیس بک‘ کے لیے یہ یاد گار ویڈیو بدھ کے روز انڈونیشیا کے ایوان صدر میں شاہ سلمان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر بنائی گئی۔

اس ویڈیو میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اس وقت میں عزت مآب معزز مہمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ ہوں۔ ہم کھانے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس کے بعد کیمرے کا رخ ان کے پہلو میں موجود شاہ سلمان کی طرف موڑ دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی صدر ویدودو کہتے ہیں کہ‘ یہ میری شاہ سلمان سے دوسری ملاقات ہے۔ پہلی ملاقات 2015ء میں اس وقت ہوئی تھی جب میں سعودی عرب کے دورے پر گیا تھا‘۔

صدر جوکو دیدودو کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان سعودی عرب کے چالیس سال بعد انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے فرمانروا ہیں۔ اس کے بعد وہ شاہ سلمان سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ انڈونیشی قوم کے لیے اپنا پیغام ریکارڈ کرائیں۔ شاہ سلمان کہتے ہیں کہ ’مجھے انڈونیشیا کی سرزمین پر یہاں کے عزت مآب صدر اور چاہنے والوں کے اس ھجوم کے اندر موجودگی پر فخر ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا اور انڈویشیائی قوم معزز لوگ اور ہمارے ہمدرد بھائی ہیں۔شاہ سلمان کا فیس بک پر یہ ویڈیو بیان حال ہی میں ان کی ایک سیلفی کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔ قبل ازیں دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشیا کے صدر نجیب عبدالرزاق نے ’ٹویٹر‘ کے صفحے پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہیں شاہ سلمان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے

(بشکریہ العربیہ)