ملت ٹائمز کو ہندی زبان میں بھی جاری کیا جائے

محترم جناب شمس تبریز قاسمی صاحب! آپ کے حوصلے کو سلام۔ یقیناً آپ قوم و ملت کے حق میں بہت عمدہ کام کر رہے ہیں، لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ کی یہ جدوجہد اور سعی اس وقت مزید کارگر اور مؤثر ثابت ہوگی جبکہ آپ سلسلہ مذکور کو زبان ہندی میں بھی شروع کریں گے، صورت حال یہ ہےکہ آپ کی آواز کی رسائی میرے خیال ناقص کے مطابق مخصوص طبقے اور چنیدہ افراد تک ہی ہے، ہمارے کتنے وہ نوجوانانِ اسلام جو اردو سے دور ہے اور اردو سے ناواقفیت کی بناء پر مبنی بر حقائق مضامین کے استفادہ سے محروم ہے، اس کی وجہ صرف سلسلہ مذکور کا زبان ہندی میں عدم شیوع ہے لہٰذا بندۂ ناچیز اس بات کا خواستگار ہے کہ بسرعت میری رائے ناقص کو عملی جامہ پہناکر باعتبار عمومیت قوم مسلم کے حق میں صحیح فکر، صحیح سوچ اور انقلاب کی ایک کرن پیدا کی جائے …

محمد اکرم قاسمی سیوھارہ، بجنور