مودی کے بعد ہند ۔ اسرائیل تعلقات میں مسلسل پیش رفت، اب ہندوستانی سیاحوں کو ملی گی ویزا، قانون میں سہولت

یروشلم ( ملت ٹائمز۔ایجنسیاں )
اسرائیل نے ہندوستانی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوششوں کے تحت ویزا قوانین میں نرمی دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس نے گزشتہ دو سالوں میں تشہیر کے لیے بجٹ میں الاٹ کی جانے والی رقم کو بڑھا کر 25ڈالر لاکھ کر دیا ہے۔اسرائیلی وزارت سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل عامر ہالیوی نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہندوستان اسرائیل میں سیاحوں کو بھیجنے والے تین بڑے ممالک میں سے ایک ہو جائے گا اور اس وجہ سے ہم نے وہاں اپنے سیاحتی امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرمایہ کاری کرن شروع کر دی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہاکہ ہم نے ہندوستان میں پہلے ہی اپنا سیاحت کا دفتر کھول دیا ہے، ہم نے گزشتہ سال اپنی پہلی مہم بھی شروع کی تھی ، جو بہت کامیاب رہی، ہمیں اس کے لیے ایوارڈ بھی ملا اور یہ کہا گیا کہ اس کا ہندوستان میں اچھا اثر پڑا۔ہالیوی نے کہاکہ فی الحال تقریباً 50000 ہندوستانی شہری ہر سال اسرائیل آتے ہیں، ہندوستان کے جغرافیائی حدود کو دیکھتے ہوئے ابھی کافی امکانات ہیں اور بہت کم وقت میں اس تعداد کو دوگنا کیا جا سکتا ہے۔ہندوستانی سیاح اوسط سیاحوں کے مقابلے میں عام طور پر زیادہ خرچ کرتے ہیں جو انہیں متاثر کن ہدف بناتا ہے، اس کے لیے تشہیر سے متعلق بجٹ کو دو سال پہلے کے مقابلے میں 10 گنا بڑھا کر 25 لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔