ناگپور تشدد میں شہید محمدعرفان انصاری کے ورثہ کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی امداد

ناگپور : اورنگزیب عالمگیر ؒ کی قبر کو ہٹانے کے مطالبےکولے کرگزشتہ ماہ ناگپور میں دو فرقوں کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا،جس میں اکثریتی طبقہ کے لوگوں نے مسلمانوں پر حملہ کیا اور ان کی املاک کو بھی نقصان پہونچایا ۔

 واضح رہے کہ 17؍مارچ کو شہر ناگپور میں ہندوتووادی تنظیموں کے احتجاج کے دوران قرآنی آیات پر مشتمل مقدس چادر کو نذر آتش کرنے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی اور دونوں فرقوں کے درمیان معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔اس واقعہ میں محمد عرفان انصاری شدیدزخمی ہوگئے،اور دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

 مرحوم محمد عرفان انصاری مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والا اپنے گھر میں اکیلا کمانے والا تھا، پسماندگان میں ایک 16؍ سالہ بچی (طالبہ)اور بیوی ہیں۔

 مرحوم کی یہ دلی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی تعلیم کے میدان میں آگے بڑھے اور وہ ایک کامیاب ڈاکٹر بنے ،لیکن یہ خواب زندگی میں شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ۔

 جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے طالبہ کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے ایک لاکھ روپئے کی مدد بذریعہ چیک دی۔

  اس موقع پر مفتی محمد صابر اشاعتی(صدر جمعیۃعلماء ضلع ناگپور)حاجی اعجاز پٹیل (نائب صدر جمعیۃعلماء ضلع ناگپور)عتیق قریشی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع ناگپور)شریف انصاری (خازن جمعیۃعلماء ضلع ناگپور)باری پٹیل،ماجد بھائی،حاجی صفی الرحمٰن،محمد اشفاق بابا،سلمان تجمل حسین خان،اطہر پرویز،جاوید عقیل،مفتی فضیل،محمد عابد،شعیب محمد،ارشد کمال،ڈاکٹر شکیل رحمانی،حاجی امتیاز احمد ،فیاض اختر کے علاوہ جمعیۃعلماء کے ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com