ملت ٹائمز بیباک صحافت کی زندہ مثال ہے

مکرمی!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بیشک کارِ خیر کے لئے اللہ اپنے مخصوص بندوں کو منتخب فرماتا ہے۔ اور آپ بھی کارِ خیر کو انجام دینے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔
ملت ٹائمز ایک معیاری مستند اورمنفرد نیوز پورٹل ہے۔ ہر طرح کی خبریں بر وقت شائع ہوتی ہیں ۔ بےباک صحافت کی زندہ مثال ہے،اسلامی اقدار اور ملی مسائل کو نمایاں طور پر جگہ دی جاتی ہے غرضیکہ جتنی تعریفیں کی جائے کم ہے۔ عرصہ دراز سے انقلاب پڑھتے پڑھتے اکتا گئی تھی، دو تین صفحہ واہیات اشتہارات سے بھڑے ہوتے ہیں۔
ملت ٹائمز جب سے پڑھ رہی ہوں میرے علم میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے اس نیوز پورٹل سے پوری طرح استفادہ کررہی ہوں اور یہ دیکھ رہی ہوں کہ ملت ٹائمز مسلسل کامیابی کے راہ پر گامزن ہے۔مسلمانوں کو متبادل میڈیا کی شکل میں ایک سرمایہ سے سرفراز کردیا گیا ہے اور اس کے کارکنان میڈیا کے توسط مسلمانوں کی سچی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں۔
اللہ مزید ترقی عطا فرمائے، تمام شرور و فتن سے محفوظ رکھے، حاسدین کے حسد سے بچائے اور آپ کی محنتیں، مشقتیں، کاوشوں، قربانیوں کا نعم البدل عطا کرے۔ تمام تر بلندیوں کو عبور کرتے ہوئے منزلِ مقصود تک پہنچ جائیں۔ ملت ٹائمز کے تمام ممبران کو سلام کرتی ہوں ان کی بےباکی و بلند عزائم پر فخر کرتی ہوں۔ اللہ آپ لوگوں سے یوں ہی خیر کا کام لیتا رہے۔
خدمت سے خدا ملتا ہے عبادت سے جنت۔ جب خدا مل گیا تو اور کسی چیز کی خواہش نہیں۔ پھر ایک بار میں یہی کہتی ہوں
ملت ٹائمز ملت کی صدا بن جائے
مظلوموں کے زخموں کا مداوا بن جائے
طالب علموں کے لئے علم کا ذخیرہ بن جائے
ہر خاص و عام کے لئے مشعل راہ بن جائے
ہمارے بزرگوں کے لئے چائے کی چسکی کے ساتھ فرحت کا سامان بن جائے۔
فاطمہ شیخ لکھنو یوپی