کرا مرسل (ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
ترکی کے شہر کرا مرسل کے میئر نے ڈوبتی خاتون کو بچاکر لوگوں کا دل جیت لیا اور عوام کے ہیرو بن گئے۔ترکی کے شمال مغربی حصے میں بحری حادثے میں جاں بحق 272 افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کی سرکاری تقریب جاری تھی،2 ڈائیورز سمندر میں موجود تھے کہ اچانک ایک خاتون ڈائیور کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئی۔
میئر اسماعیل سے خاتون کو ڈوبتا دیکھ کر رہا نہ گیا،انہوں نے فورا اپنی جیکٹ ،ٹائی اور جوتے اتارے اور خاتون کو بچانے کے لئے سمندرمیں چھلانگ لگا دی اور بچاکر کنارے تک لے آئے۔وہاں موجود لوگوں کو جب واقعہ کی سنگینی کا علم ہوا تو اپنے مئیر کی حاضر دماغی کی داد دیئے بغیر رہ نہ سکے،سب نے تالیاں بجا کران کو خراج تحسین پیش کیا۔