سمینار ہال سے لائیورپوٹ
ملت ٹائمز
26 ویں فقہی سمینار کی چوتھی نشست کا آغاز ہوچکاہے ،اس نشست میں ’’ سونا چاندی کی تجارت کے تعلق سے بعض مسائل ‘‘ کے موضوع پر بحث ومباحثہ کا سلسلہ جاری ہے ،نشست کا صدارت کافریضہ معروف عالم دین مولانا مفتی محبوب وجیہی صاحب انجام دے رہے ہیں جبکہ نظامت مولانا مفتی عتیق احمد بستوی کررہے ہیں ۔
مولانا محبوب وجیہی صاحب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ فقہی سمینار اسی لئے ہوتاہے کہ سب جمع کرکے نئے مسائل پر غورکریں اور شریعت کے منہج پر چلنے کا عوام کو موقع فراہم کریں۔بہت خوشی کی بات ہے کہ یہاں ہر ایک آزادی کے ساتھ اپین بات کہنے کا موقع دیا جاتاہے ۔مولانا کی دعاء پراس نشست کا اختتام ہوا۔اگلی نشس بعد نماز مغرب ہوگی ۔