یاد رفتگاں بیاد ندا فاضلی مرحوم

احمد علی برقی اعظمی
ملت ٹائمز

چل بسے اس جہاں سے ندا فاضلی
سب کے ورد زباں جن کی ہے شاعری

ان کے رنگ سخن میں ہے وہ دلکشی
روح کو جس سے ملتی ہے اک تازگی

ندرت فکرو فن پر ہیں ان کی فدا
جن کی شعرو ادب سے وابستگی

اہل دل کے دلوں پر تھے وہ حکمراں
جو سناتے رہے نغمہ زندگی

فلمی دنیا ہو یا بزم شعر و ادب
ان کی رحلت سے ہے سب میں پژمردگی

لے گیا ساتھ ان کو بھی پیک اجل
موت کے سامنے ہے کسی کی چلی

کیوں نہ ہوں زیب تاریخ اردو ادب
ان کے برقی ہیں نغمات جو سرمدی

SHARE