اپنی فعالیت اور جہد مسلسل کو مفسد عناصر کے خوف سے آرام وراحت نہ دیں!

گرامی قدر،رفیع المقام محترمی مولانا شمس تبریز قاسمی حفظہ اللہ
(چیف ایڈیٹر ملت ٹائمز نیوزپورٹل )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
امید کہ مزاج عالی بخیر و عافیت ہوں گے!
بعض ناگزیر مصروفیات کی باعث آپ کی فکری جولان،قلمی کاوش اور صحافتی پیش رفت بشکل ملت ٹائمزکے سلسلے میں کچھ اظہار خیال نہیں کر سکا حالانکہ یومیہ پابندی کے ساتھ تمام کالمز کا مطالعہ کرتا ہوں
اللہ تعالی آپ کی اس جلیل المرتبت زریں کارنامے کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے……. آمین
ان دنوں صحافتی منظرنامہ آپ کی شگفتہ وشاداب اور بیباک ادبی شہ پارہ سے مرغزار بنا ہوا ہے۔۔۔۔۔صحافت کی آبرو اور ادب وانشاء پردازی کی خوشگوار فضاء آپ جیسے بے لوث،مخلص،جراء ت مند،بیباک ادیب و صحافی اور قلمکار کی پاکیزہ فکر اور ستھری تحریر سے عطربیز ہے۔۔۔۔۔
آپ نے اس پرآشوب دور میں ملت کے تئیں منفی افکار کے پھیلنے پہ قدغن لگانے کی ایک کامیاب سعی بلیغ کی جو آپ کی مثبت فکر اور ملی ہمدردی کی بیّن نظیر ہے۔۔۔۔۔۔۔ملت ٹائمز کے رسم اجراء کی تمام سرگرمیوں کو میں شوسل میڈیا کے حوالہ سے دیکھا پرکھا,یقینا,اسلاف و اکابر کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ان کی توقعات بھی آپ کی قلمی اسپرٹ سے ہے یاد رہے کہ آپ اپنی فعالیت اور جہد مسلسل کو مفسد عناصر کے خوف سے آرام وراحت نہ دیں گے بلکہ مسکت جواب اپنے مستحکم دلائل سے دیکر مجاہدانہ وغازیانہ کردار ادا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔مستقبل آپ کا مزید انتظار کررہاہے۔۔۔۔۔۔اس کی صدائے دلنوازپہ کان لگائے رہیں۔۔۔۔۔۔اور اپنے اشہب قلم سے ضروریات کی تکمیل فرماتے رہیں۔۔۔۔۔۔اللہ تعالی آپ کا ،آپ کے رفقاء کا حافظ و ناصر ہے۔۔۔۔۔
والسلام مع الاکرام۔
محمد انس عباد صدیقی قاسمی
سکریٹری جنرل آل انڈیاء بزم علم و ادب،چھوراہی ،مدھوبنی بہار۔
و ناظم تعلیمات جامعہ فاطمۃ الزھراء ململ مدھوبنی بہار۔

SHARE