تاشقند(ایجنسیاںملت ٹائمز)
تاجکستان اور ازبکستان کے درمیان 25سال بعد فضائی رابطہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے ،عالمی میڈیا کے مطابق تاجکستان اور ازبکستان کی حکومتوں نے25 برس بعد فضائی پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا۔ سرد مہری کے شکار ان دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بحالی حالیہ مہینوں میں ہوئی۔ ازبکستان کی ہوائی کمپنی کی ایک پرواز تاجک دارالحکومت تاشقند سے روانہ ہو کر دوشنبے کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری۔
تاشقند سے ازبک ایئرویز کی پرواز کو بھرپور انداز میں الوداع کیا گیا۔ رواں برس فروری میں ایسی ہی ایک شیڈیول پرواز کو عین وقت پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ازبک حکومت نے 1992میں تاجکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔