عازمین حج کاپہلاقافلہ مدینہ طیبہ پہونچا،ہندوستانی سفارتی افسران نے استقبال کیا

مدینہ طیبہ(ملت ٹائمزآئی این ایس انڈیا)
ہندوستان سے عازمین حج کاپہلاقافلہ آج مدینہ طیبہ پہونچ گیاہے ۔318عازمینِ حج پرمشتمل پہلاطیارہ8:00بجے گواسے مدینہ کے لیے روانہ ہوااورمدینہ ایئرپورٹ پرہندوستان کے سفیراحمدجاوید،قونصل جنرل نوررحمان شیخ کونسل اورڈی سی جی شاہد عالم نے حاجیوں کااستقبال کیا۔حج2017کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کوٹے میں کیے گئے بڑے اضافہ کے بعدحج کمیٹی آف انڈیاکے ذریعے125025حاجی حج کے سفر پر جائیں گے جبکہ 45000عازمین حج پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکے ذریعے حج پرجائیں گے۔اس سال بھارت میں 21مراکزسے کل17025عازمین حج بھارت سے حج کے سفرپرجائیں گے۔اس درمیان مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ نئی حج پالیسی 2018جلد ہی تیار کر لی جائے گی اور اگلے سال سے حج سفرنئی پالیسی کے مطابق ہوگا۔نقوی نے کہاکہ نئی حج پالیسی 2018جلد ہی تیار کر لی جائے گی اور اگلے سال سے حج کاسفراس نئی حج پالیسی کے مطابق ہوگا۔اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ حج پالیسی 2018فیصلہ کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی اپنی رپورٹ جلد ہی سونپ دے گی۔نئی حج پالیسی کا مقصد حج کے مکمل عمل کوآسان اور شفاف بناناہے۔اس نئی پالیسی میںعازمینِ حج کے لیے مختلف سہولیات کا پورا خیال رکھا جائے گا۔سمندری راستے سے حج سفر کو دوبارہ شروع کرنا بھی اس نئی حج پالیسی میں شامل ہے۔قابل ذکر ہے کہ عازمین ِحج کے ممبئی سے سمندری راستے کے ذریعے جدہ جانے کاسلسلہ 1995میں رک گیاتھا۔عازمین حج کو جہاز(سمندری راستے)سے بھیجنے پر سفر سے متعلق خرچ تقریباََنصف ہو جائے گا۔نئی ٹیکنالوجی اور خصوصیات پر مشتمل پانی کا جہاز ایک وقت میں چار سے پانچ ہزار لوگوں کو لے جانے کے قابل ہیں۔ممبئی اور جدہ کے درمیان 2300سمندری میل کی ایک طرف کی دوری صرف دو تین دنوں میں مکمل کر سکتے ہیں جبکہ پہلے پرانے جہازسے12سے 15دن لگتے تھے۔ادھراترپردیش کے 300عازمینِ حج آج لکھن¶ کے چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے سے حج کے لیے روانہ ہوئے۔حج ہا¶س میں آج ہری جھنڈی دکھا کرعازمین حج کے پہلے قافلے کو ایئر پورٹ کے لئے روانہ کیا گیا۔اس موقع پر ریاست کے اقلیتی اموراورمسلم اوقاف کے وزیرلکشمی نارائن چودھری نے حج پر جانے والے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن چین،بلند، خوشحالی کی دعامانگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اس حج کے لیے ہر ممکن بہتر انتظامات دینے کی کوشش کی ہے، جسے آنے والے سالوں میں بھی بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے کسی بھی مسئلہ کے لیے ریاستی حکومت پرعزم ہے۔انہوں نے عازمین حج کومبارکباد دیتے ہوئے ان سے کہا کہ آنے والے دنوں میں حکومت اس سمت میں اور ہی بہتر سہولت دستیاب کرائے گی اور حج سے منسلک مسائل کوحل کیاجائے گا۔اقلیتی بہبوداور مسلم وقف اور حج کے امورکے ریاستی وزیرمحسن رضانے عازمین حج کو پھول دے کر انکو حج سفرکے لیے رخصت کیا اور ان کے سفر کی کامیابی مبارک باددی۔ان کی حکومت کی طرف سے عازمین حج کے ساتھ 146خدام الحجاج بھیجے جا رہے ہیں تاکہ عازمین حج کوسعودی عرب میں کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہو۔اس سے پہلے کئی برسوں سے خدام الحجاج نہیں بھیجے جا رہے تھے، اس وقت ان کی حکومت نے ہر جتھے کے ساتھ دوخدام الحجاج بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔غور طلب ہے کہ آج 12بجے چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے لکھن¶ سے 300عازمین حج کا دستہ مکہ کے لیے روانہ ہوا۔ان مسافروں میں سب سے زیادہ سدھارتھ نگرسے67عازمین حج، لکھن¶ سے 21، کانپور سے 15، پرتاپ گڑھ سے 20اور بریلی سے 18عازمین حج شامل ہیں۔