مالے(ملت ٹائمزایجنسیاں)
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں نیشنل فٹبال سٹیڈیم آمد پر مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم، کابینہ کے اراکین سمیت اہم شخصیات نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ مسلح افواج کے خصوصی دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیلئے جب مالے کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم پہنچے تو مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم سمیت کابینہ کے اراکین سمیت دیگر اہم شخصیات نے ان کا استقبال کیا اور مالدیپ کی مسلح افواج کے خصوصی دستے نے وزیر اعظم کو سلامی دی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے ایک خصوصی شو پیش کیا جبکہ ثقافتی شو بھی پیش کیا گیاجبکہ مالدیپ کی مسلح افواج کے خصوصی دستوں نے اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا،یوم آزادی کی تقریبات میں مالدیپ کے فنکاروں نے اپنے فن کا خصوصی مظاہرہ بھی کیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز شریف بھی مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شریک تھیں۔