پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف فیملی کے ہمراہ پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہونچ گئے، کارکنان نے شاندار استقبال کیا

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ مری سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہنچ گئے ،سابق وزیراعظم نوازشریف فیملی کے ہمراہ پنجاب ہاﺅس میں ایک روز قیام کرینگے اور کل ریلی کی صورت میں لاہور روانہ ہو ں گے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا پنجاب ہاوس سے پہنچنے سے قبل کارکنوں کی جانب سے مختلف مقامات پر شانداراستقبال کیا گیا اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔سابق وزیراعظم کا پنجاب ہاوس پہنچنے پر سینٹرز اور ارکان اسمبلی نے استقبال کیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پنجاب ہاوس کے سامنے جمع تھے۔