اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنساں)
تحریک انصاف پارٹی سے علیحدہ ہونے والی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے عمران خان اپنے کئے پر قوم سے معافی مانگ لیں۔
گلالئی نے کہا ہے کہ معاملہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں چلا گیا تو مزید چیزیں کھلیں گی جس پر عمران خان کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر عمران خان معافی مانگ لیتے ہیں تو میں ان کی معذرت قبول کر لوں گی۔اسمبلی رکن عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ عمران خان قوم سے اور قوم کی خواتین سے معافی مانگیں گے تو انہیں معاف کر دیا جائے گا لیکن اگر معاملہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں جاتا ہے تو جو بھی ثبوت طلب کئے گئے فراہم کئے جائیں گے لہٰذا ایسا نہ ہو کہ عمران خان کو شرمندگی اٹھانی پڑے۔