زابل(ملت ٹائمزایجنسیاں)
افغانستا ن میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں5اہلکار ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں7اہلکارشدید زخمی ہوگئے جن میں سے 5پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ہلا ک ہونے والے اور دیگر 2زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا۔