روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام سے دلبرداشتہ میانمار کی قومی فٹ سال ٹیم کے ایرانی ہیڈکوچ نے استعفی دے دیا

کوالالمپور(ملت ٹائمز)
میانمار کی قومی فٹ سال ٹیم کے ایرانی ہیڈکوچ رضا ک±ردی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف مظالم کے احتجاج پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔میانمار فٹ سال فیڈریشن نے ایرانی ہیڈکوچ کے استعفے کو منظور کرلیا ہے۔
ایران کی نیوز ایجنسی ارنا کی خبر کے مطابق رضا ک±ردی نے میانمار کی ریاست آراکان میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات اور ان کے قتل عام کے خلاف ملائیشیا کے 29ویں ایشیائی فٹ سال مقابلوں سے پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔رضا ک±ردی گزشتہ اپریل سے میانمار کی قومی فٹ سال کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ کیومرث ہاشمی نے میانمار کے ساتھ تعاون منقطع کرنے پر ایرانی ہیڈکوچ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس فیصلے کو سراہا۔رضا ک±ردی اس سے پہلے قطر اور کویت میں بھی فٹ سال کوچ کی حیثیت سے فرائض سرنجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاست فورسز اور انتہاپسندوں عناصر نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست آراکان میں مسلمانوں کے ڈھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیئے جس کے نتیجے میں تین ہزار مسلمانوں جاں بحق ہوچکے ہیں،اقوام متحدہ کے مطابق، تازہ ترین تشدد کے واقعات کی وجہ سے اب تک سوالاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔