سوشل میڈیا پر ان دنوں بہت تیزی کے ساتھ قرآن کریم کی ایک آیت کا غلط ترجمہ کرکے وائرل کیا جارہاہے جس کے مطابق قرآن نے کہاہے کہ جب تم کہیں اکثریت میں ہوجاﺅتو غیر مسلم کو جہاں پاﺅ قتل کردو اور انہیں وہاں سے نکال دو۔
سورہ بقرہ آیت نمبر 191 کا یہ مکمل غلط ترجمہ اور سیاق وسباق سے جوڑے بغیر کیا گیاہے ،در اصل اس آیت کریمہ کا تعلق اس سے پہلے کی آیت نمبر 190 سے ہے جو صلح حدیبیہ کے پس منظر میں نازل ہوئی اور مسلمانوں سے کہاگیا کہ اگرکفار تمہارے ساتھ جنگ کرتے ہیں ،تمہیں قتل کرتے ہیں تو تم بھی کرو اور جس طرح انہوں نے تمہیں مکہ سے نکال دیا ہے تو تم بھی نکال دو ،اس آیت میں یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ جنگ کے دوران زیادتی مت کرو ،اللہ تعالی زیادتی کرنے والوں کو کبھی پسند نہیں کرتاہے ۔
اس آیت پر کئے گئے اعترا ض کا تشفی بخش جوا ب،غیر مسلموں کے تئیں حسن سلوک کرنے کے سلسلے میںقرآن اور اسلام کے واضح احکامات اور اسلامی ریاستوں میں غیر مسلموں کو دیئے گئے حقوق پر مشتمل معرو ف اسلامی اسکالر ڈاکٹر مفتی عبید اللہ قاسمی اسسٹنٹ پروفیسر ذاکر حسین کالج کے ساتھ دیکھئے یہ خا ص پروگرام ۔
دوسروں کو بھیجئے یہ لنک اور جہاں تک ہوسکے اسے وائرل کیجئے ،اسلامی کی صحیح تعلیمات کو دوسروں تک پہونچانے میں ملت ٹائمز کو اپنا تعاون پیش کیجئے