مشرقی لیبیا پر نامعلوم طیاروں کا حملہ،17 افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

بن غازی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
مشرقی لیبیا پر نامعلوم طیاروں سے حملہ کی خبر ہے جس میں17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔
عالمی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق مشرقی لیبیا کے شہر درنہ میں ایک فضائی حملے کے دوران 17 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔البتہ یہ حملہ کس نے کیا تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ درنہ شہر کی شوری کونسل کا یہاں پر سن 2015 سے قبضہ ہے جو کہ جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کے کنٹرول سے باہر ہے۔ شوری کونسل کا قیام اسلامی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے بن غازی کو انتہا پسندوں سے پاک کرنے کےلیے سن 2014 میں عمل میں لایا گیا تھا جو کہ فی الوقت داعش کے خلاف بھی صف آرا ہے