الہ آباد(پریس ریلیز)
پورب کی آکسفورڈ کھی جانی والی ملک کی ممتاز مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے استاذپروفیسر مرزامحمود صاحب اعظمی کی علمی کاوش “عھدنبوی میں عورتوں کادعوتی کردار “جومملکت عربیہ سعودیہ کے جامعہ القصیم کے استاذ تاریخ وسیرت الشیخ محمود العودہ کی عربی کتاب “المراہ والدعوہ فی العھدالنبوی “کااردو ترجمہ ھے، کل اعظم گڑھ کے شبلی کالج میں دوروزہ سمینار امھات المومنین کی علمی وسماجی کی خدمات میں اس کتاب کارسم اجراء ھوا، شبلی کالج کے پرنسپل اسدغیاث، کللکتہ سے آئے پروفیسر عزیز اور جامعہ الفلاح بلریاگنج اعظم گڑھ کے ناظم مولاناطاھر مدنی اور ملک کے دوسرے نامور شخصیات نے اس اھم کتاب کارسم اجراء کیا، اس کتاب میں عھدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں عورتوں کادعوتی کردار کیاتھا، تمام گوشوں پر عمدہ بحث کی گئی ھے، مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر نے عمدہ اور آسان زبان میں اس کااردوترجمہ کرکے اس کی زینت کو بڑھایااور افادہ کوعام کیا، واقعی یہ کتاب مطالعہ کے لائق ھے، عورتوں کے دعوت کے سلسلہ میں تمام اھم معلومات کو اپنے اندر سمیٹے ھوئے ھے، الہ آباد یونیورسٹی کے طلباء میں کافی خوشی کاماحول ھے، انھوں نے اس علمی کاوش کے لئے استاذ محترم کاشکریہ اداکیا، غورطلب ھو اس کا رسم اجراء اعظم گڑھ میں شبلی کالج میں دوروزہ سیمینار میں ھوا،