بھاگلپور: (ملت ٹائمز )
سنیئر صحافی اور روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو کے رپورٹر آفاق اسد آزاد کل بدھ کی شب نو بجے جگدیشپور تھانہ کے تحت ٹوٹٹا پل اور پھلوریا بیجانی کے درمیان سڑک حادثے گھایل ہو گئے۔اس حادثہ میں بائک پلٹنے کی وجہکر وہ شدید طورپر زخمی ہو گئے.انکی دائیں آنکھ دایاں پیر اوردونو ہاتھ متاثر ہوئے ہیں .حادثہ اتناشدید تھا کہ انکا چشمہ کاشیشہ زرّہ ہوکر بکھر گیا.انکے ہمراہ سفر کر رہے نوجوان صحافی قمر امان کے داہنے ٹھیونے اور ہاتھ پر شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ دونو ہی نامہ نگار جگدیش پور تھانہ سے خبریں یکجا کر کے واپس بھاگلپور لوٹ رہے تھے۔ واضح ہو کہ جگدیش پور تھانہ نے گاڑی چیکنگ کے دوران 1863 پائوچ اور161بوتل بدیشی شراب پکے ساتھ چار افراد کو بھی پکڑے گئے تھے.اس حادثہ کی جانکاری کسی طرح آفاق اسد آزاد نے جگدیش پور تھانہ انچارج مسٹر نیرج تیواری کو دی گئی، اس اطلاع پر جلد ہی پولس دستہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہونچی اور صحافی آفاق اسد آزاد اور قمر امان کی بہت مدد کی گویا ان لوگوں نے انسانیت کی بڑی ثبوت دی اور اپنے فرائض کو رات سناٹے میں بحسن خوبی نبھایا.جبکہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد رفت ہو رہی تھی، لیکن کسی نے مدد پہونچانے کی جسارت نہیں کی. واضح ہو کہ سڑک کے کنارے خراب ٹرک پڑی تھی۔ ٹرک والوں نے سڑک پر ٹائر چھوڑ رکھا تھاجس سے ٹکرا گئے۔ اللہ کا خاص کرم رہا کہ معمولی طور پر زخمی ہو ئے ہیں۔اندورونی چوٹیں آئ ہیں، اس کی جنکاری ہوتے ہی تمامی نامہ نگار دانشور حضرات ,علمائے کرام رشتداران واحباب نے رہائشگاہ پر آکر مزاج پرسی کی اور جلد صحتیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا.