پہاڑی ،میوات (ملت ٹائمز محمد سفیان سیف)
آج پہاڑی تحصیل کے گاو¿ں بھوجاکا راجستھان میں الامن اسلامک دعوة سینٹر کی جانب سے اصلاحی پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام کا خاص پہلو یہ رہا کہ اس میں نصف درجن لوگوں نے علماءکرام کی تقاریر سے متاثر ہوکر تعویذ ، گنڈے اور کڑے ،چھلے نکال کر پھینک دئیے، الامن اسلامک دعوة سینٹر کے صدر مولانا حکیم الدین صدیق سنابلی نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپنی اصلاح اور اللہ رب العالمین کی طاقت پر کامل یقین کرنے پر زور دیا ۔ اس پروگرام میں بیان کیا گیا کہ تعویذ گنڈے خالص اسلامی شریعت کا حصہ نہیں ہیں ،ان کے باندھنے اور لٹکانے سے ہمارا ایمان کمزور ہو تا ہے ۔کیوں کہ یہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا ہے ۔اگر ہمیں اللہ کی طاقت پر کامل یقین ہے تو تعویذ گنڈے پر یقین کرنے ضرورت نہیں ۔ان خیالات سے متاثر ہو کر نصف درجن لوگوں نے تعویذ گنڈے نکال دئے اور آگے کبھی بھی ان کا استعمال نہ کرنے کا عہد لیا ہے ،جنہیں الا¿من سینٹر نے انعامات سے بھی نوازا۔واضح رہے کہ الامن اسلامک دعوة سینٹر ایک سماجی تنظیم ہے جو اسلامی بیداری پھیلانے کا کام کرتی ہے ۔اس موقع پر،مولانا حکیم الدین صدیق سنابلی ، مولانا محمد صابر سنابلی ،لیکچررڈاکٹر ضیاءالحق ،مولانا ارشد سلفی ،مولانا عمران سلفی ،مولانا انعام الحسن ریاضی سمیت کافی تعداد میں سامعین موجود رہے ۔