ممبئی۔26 دسمبر (پریس ریلیز)
پریا درشنی پارک ممبئی میں المو¿من انگلش اسکول کے طلبا کے سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد ہوا، جس میں ،اساتذہ اور انتظامیہ کے علاوہ تقریبا دوسو لوگوں نے شرکت کی،پروگرام کا افتتاح اسکول کے دو طالب علم عبدالرحمن کالسیکر(آٹھویں جماعت) اور حمزہ توفیق (چھٹی جماعت) کی تلاوت قرآن سے ہوا،چھٹی جماعت کے ایک طالب علم نے انگریزی زبان میں اسکول کا مختصر تعارف کرایا، اسکے بعد طلبا نے مختلف قسم کے کھیلوں کا مظاہرہ کیا جس میں مارچ، ڈرل، 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس،ہرڈل ریس، لیمن ریس long jump, high jump، رسہ کشی، فٹ بال میچ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ہر کھیل میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو اسکول کی طرف سے گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔ طلباءکے شاندار پرفارمنس سے خوش ہوکر وہاں موجود ناظرین نے طلبا کی خوب حوصلہ افزائی کی۔پروگرام کی اناو¿نسری اسکول کے ایک سینیراستاذ امجد نے کی۔
واضح رہے کہ المو¿من انگلش اسکول (بائیکلہ ممبئی) ایک اسلامی اسکول ہے جہاں طلبا کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت پر بھی دی جاتی ہے۔ ہندی، انگلش، مراٹھی، ریاضی، جغرافیہ اور سائنس کے مضامین کے ساتھ مستقل طور پر عربی زبان،حفظ قرآن،ترتیل،تصحیح قرآن اور تفسیر (Quranic Studies ) کے بھی مضامین شامل ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے ذمہ دار حبیب ، پرنسپل اسماءشیخ، بلقیس، شاذیہ، پروین ، شمع ، محمود ،شیخ اکبرمدنی، شیخ عبدالواسع سنابلی، قاری شاہد فلاحی، قاری عبدالماجدقاسمی، قاری جاوید،قاری نورالرحمان قاسمی ، قاری نیر کفایتی، اور مفتی عبدالرحیم قاسمی وغیرہ موجودتھے ۔