امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ترکی کا شاخ زیتون آپریشن جاری ،دوہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک

انقرہ۔3مارچ(ملت ٹائمز)
ترک مسلح افواج کی جانب سے شام میں عفرین کے علاقے میں جاری شاخِ زیتون فوجی آپریشن کے دوران اب تک دو ہزار 295 دہشت گردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔مسلح افواج کی جانب سےجاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ آج کی کاروائیوں میں مزید 58 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔اس طرح کاروائی کے آغاز سے ابتک 110 دیہاتوں اور 40 سٹریٹیجک چوٹیوں کو دہشت گردوں سے پاک کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ترک فضائیہ نے 20 جنوری سے ابتک دہشت گردوں کے 782 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔