دیوبند ۔14/اپریل (ملت ٹائمز ) بر صغیر کے معروف عالم دین مولانا محمد سالم قاسمی کی انتقال کی خبر افواہ ہے ۔ مولانا ابھی بقید حیات ہیں۔ سانس جاری ہے البتہ گزشتہ تین دنوں سے اعضاء جسمانی میں حرکت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مولانا کے پوتے مولانا محمد شکیب قاسمی نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر حضرت کے انتقال کی خبر وائرل ہورہی ہے جو غلط اور بے بنیاد ہے۔ اس موقع پر انہوں حضرت کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا محمد سالم قاسمی گذشتہ کئی دنوں سے سخت علیل ہیں اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے شاگرد وعقیدت مند اس طرح کی خبروں سے بے چین ہورہے ہیں ۔ مولانا سالم قاسمی کے اہل خانہ ملت ٹائمز کے رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں خود بھی صحیح خبر ہوگی وہ قارئین تک پہونچا ئی جائے گی ۔