بیروت: (ملت ٹائمز – ایجنسیاں) شام کے مشرقی علاقے میں امریکا کی حمایت یافتہ فورسز کے ایک فوجی اڈے کے نزدیک کار بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں چودہ آئیل ورکر بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی صوبے دیر الزور میں واقع گاؤں شیل میں جمعرات کو بارود سے بھری ایک کار کو ریموٹ کنٹرول سے دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔یہ گاؤں شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف) کے ایک آئیل فیلڈ پر قائم اڈے کے نزدیک واقع ہے۔
بم دھماکے میں کرد ملیشیا کی قیادت میں ایس ڈی ایف کے چھے رنگروٹ بھی مارے گئے ہیں۔وہ عمر آئیل فیلڈ کی گاڑیوں کے ساتھ محافظ کے طور پر جارہے تھے۔