ارریہ،(ایم این این)
الغزالی انٹرنیشنل اسکول، ارریہ،بہار میں آج با ضابطہ منتخب بچوں کے لئے اسکولی تعلیم کے ساتھ حفظ کلاس کا آغاز ہوگیا ۔مہمانوں کی موجودگی میں ارریہ جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب مظاہری نے دو طالب علم محمد علی (سکینڈ کلاس)اور محمد عبد اللہ (فورتھ کلاس) کو پہلا سبق پڑھایا۔اس موقع پر مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ،ممبئی کے سینئر لکچراراور اسکول کے بانی ڈائریکٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ منتخب بچوں کے لئے حفظ کلاس قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک و ملت کو حافظ آئی پی ایس، حافظ ڈاکٹر، حافظ پروفیسراور حافظ انجینئر ملے۔ الموارد انٹرنیشنل اسکول، جدہ سعودی عربیہ کے سابق ہیڈ آف دینیات اور اسکول کے بانی چیر میں مولانا شاہ جہاں ندوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتلایا کہ حفظ کلاس کے قیام سے ہمارے اسکول کا ایک اور خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔