جانئیے بھارت کے آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے سید سعد اللہ کی عظیم شخصیت کو جسے بھلا دیا گیا 

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ہندوستان کا آئین 26 نومبر 1949 کو تیار ہوا تھا اور اسی کی مناسبت سے ہر سال 26 نومبر کو ہندوستان میں یوم آئین منایا جاتا ہے ۔ عام طور پر معروف یہی ہے کہ ہندوستان کا آئین بھیم راؤ امبیڈکر نے تشکیل دیا تھا لیکن یہ مکمل سچ نہیں ہے ۔ ہندوستان کا آئین ایک کمیٹی نے تیار کیا تھا جس میں آٹھ ممبران شامل تھے اور بابا بھیم راؤ امبیڈ کر اس کمیٹی کے چیرمین تھے ۔ ڈرافٹ کمیٹی میں نارتھ ایسٹ کے اکلوتے نمائندہ اور مسلمان سید سعد اللہ بھی شریک تھے جو ڈرافٹنگ کمیٹی کے اہم رکن تھے اور ہندوستان کا آئین تشکیل دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی ۔ برٹش دور میں آسام کے پہلے وزیر اعظم بھی منتخب ہوئے تھے ۔ سید سعد اللہ کے بارے میں تفصیلات جاننے کیلئے دیکھئے ملت ٹائمز کے یوٹیوب چینل پر منور عالم کی یہ رپوٹ ۔