’سارے جہاں سے اچھا‘ گاتے ہوئے پرانی دہلی کی خواتین نے کیا شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ!

دہلی: پرانی دہلی کی خوایتن نے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور پرامن انداز میں ایک مارچ نکالا جو کہ پرانی دہلی واقع ہمدرد دواخانہ اور چاؤڑی بازار ہوتے ہوئے جامع مسجد تک پہنچا۔

اس مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا جب کہ سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں کچھ مرد حضرات بھی اس بھیڑ کا حصہ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کچھ خواتین اپنے ہاتھوں میں بینر لیے اور کچھ موم بتی روشن کیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک ویڈیو میں خواتین ’سارے جہاں سے اچھا‘ نغمہ گاتی ہوئی جامع مسجد کی طرف بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔