تاریخ وفات : ۲۶ جنوری ۲۰۱۶
احمد علی برقیؔ اعظمی
ہوگئے رخصت جہاں سے آج وہ عابد سہیل
عہدحاضر کے تھے جو ممتاز افسانہ نگار
گنگا جمنی ہند کی تہذیب کے تھے وہ نقیب
سرزمین لکھنؤکا ذات تھی ان کی وقار
رونقِ اردو ادب ہیں ان کے ادبی شاہکار
اردو دنیا اس لئے ہے ان کے غم میں سوگوار
ان کی تخلیقات ہیں آئینۂ عصری ادب
ہیں محاسن جن کے اربابِ نظر پر آشکار
اردو افسانے ہیں ان کے سب کے منظورِ نظر
’’ سب سے چھوٹا غم ‘‘ تھی ان کی داستانِ دلفگار
’’ اردو کے ادبی رسائل کے مسائل‘‘ پر کتاب
ان کا ہے تنقید میں اک کارنامہ شاندار
سات سو بارہ صفحوں پر ہے جو ان کی خود نوشت
اس کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں بیشمار
جنت الفردوس میں ہو روح ان کی شادماں
ان پہ نازل ہو ہمیشہ رحمتِ پروردگار
ان کی تحریروں میں عصری آگہی تھی جلوہ گر
عہد حاضر کی صحافت کا بھی تھے برقیؔ وقار
ملت ٹائمز