دربھنگہ: (مرسلین غازی) سمری تھانہ حلقہ کے سڈواڑا پنچایت برہولیا گاؤں میں سسرال والوں کی دباؤ سے تنگ آکر نئی نویلی دلہن نے خودکشی کر لی ہے، حادثہ سنیچر کی رات کی ہے۔
حادثہ کے بعد سے سسرال والے فرار بتائے جارہے ہیں، پولیس سبھی ملزم کی تلاش میں چھاپے ماری کر رہی ہے، خاتون کی لاش گھر کے اندر دوپٹہ کے سہارے پنکھے سے لٹکا پایا گیا۔ ریحانہ کی شادی حایہ گھاٹ پتور تھانہ کے چندن پٹی چوک کے شاہد انصاری کے ساتھ ایک سال پہلے ہوئی تھی، وہ دو مہینے سے اپنے مائکہ میں رہ رہی تھی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایم سی ایچ (DMCH) بھیج دیاہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے ڈوپٹہ سے گلے میں پھندا ڈال پنکھا سے لٹک کر خودکشی کرلی ، معاملے کو لیکر ریحانہ کی ماں برہولیا رہائشی جہانہ خاتون نے ایف آئی آر میں شوہر ساس اور سسر پر خودکشی کرنے کا الزام لگایا ہے، پولیس ہری کشور یادو نے بتایا کی معاملے کی جانچ پڑتال چل رہی ہے۔