القدس: قابض اسرائیلی پولیس نے مبینہ طور پر مشکوک چیز کے ملنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب العامود کے علاقے کو بند کر دیا اور فلسطینی شہریوں کے دونوں طرف آنے جانے پر پابندی عائد کر دی۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس افسروں نے باب العامود کے علاقے کو مسجد اقصیٰ کے قریب بند کر دیا اور درجنوں شہریوں کو مقدس مقام کے اندر اور باہر قید کردیا۔ پولیس افسران نے علاقے میں شہریوں اور ان کے سامان کی تلاش شروع کردی۔