سیتامڑھی (معراج عالم) سیتامڑھی کے نوجوان صحافی اور روزنامہ انقلاب کے نمائندہ محمد اکرام الحق قاسمی 23 نومبر کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ نکاح انتہائی سادگی اور سنت کے مطابق ہوا۔ 24 نومبر کو دعوت ولیمہ میں یوتھ کانگریس ضلع صدر محمد شمس شاہنواز. کانگریس لیڈر محمد صادق آرزو. ماہر تعلیم راشد فہمی. ڈاکٹر محمد کلیم اختر. ڈاکٹر عمادالدین قاسمی ڈاکٹر سمیع الرحمن گوہر. محمد شبلی نعمانی. آرجے ڈی لیڈر عمر سیف اللہ. ملت ٹائمز کے نمائندہ معراج عالم۔ محمد عمیر بابو بچے. بابل. بوکھڑا بلاک کے نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو. آرجے ڈی لیڈر محمد پرویز عالم. مجھور مکھیا محمد سعود عالم. محمد ضیاء الرحمن بالاساتھ. محمد فیضان بالاساتھ. محمد نثار آرزو. محمد اشتیاق عالم تسلیمی. طفیل احمد ببلو. مولانا محمد رضوان الحق قاسمی. آرجے ڈی لیڈر محمد اسرارالحق پپو. عبدالرازق وغیرہ نے ولیمہ میں شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔
ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے بھی فیس بک پر تصویر شیر کرکے مبارکباد پیش کی اور عدم شرکت پر معذرت بھی کی۔
محمد اکرام الحق سیتامڑھی کے سرکردہ صحافی اور سماجی کارکن ہیں۔ بوکھرا بلاک کے دھنکول گاؤں میں ان کا گھر ہے۔