انقرہ: صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے عالم اسلام سے مخاطب ہوتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے گھناؤنے مظالم کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
مشیر نے اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور فلسطینوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے حوالے سے انگریزی اور ترکی زبان میں ٹویٹ کی ہے۔
انہوں نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے گھناونے مظالم اور اس کی بربریت کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے، ہمارا پوری انسانیت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس دہشتگرد ریاست کو سبق سکھانے کےلیے کوششیں تیز کرے کیونکہ یہ ہم سب کی تاریخی و انسانی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ترکی تنہا بھی رہا تب بھی وہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہےگا صدر ایردوان کی قیادت نے اسرائیلی بربریت کے خلاف ہمیشہ سے آواز بلند کی ہے جوکہ امت مسلمہ کے وقار کا مسئلہ ہے،یہ جدو جہد حق و باطل کی جنگ ہے۔
یاد رکھیں کہ “ظالموں کا ٹھکانہ جہنم کے سوا اور کچھ نہیں”