کوئٹہ(ایجنسیاں ملت ٹائمز)
بلوچستان کے ضلع تربت میں منگ کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی گاڑی منگ کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی کہ اسی دوران گاڑی کے نزدیک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے اہلکار بھی متاثر ہوئے اور چار جوان موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے گاڑی کے پہنچنے پر دہشتگردوں کی جانب سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔