سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کوئی قربت نہیں،صرف پیسوں کے لیے سعودی حکومت کا استعمال کیا جارہاہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکہ ’دودھ دینے والی ایک گائے‘ کی طرح استعمال کر رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطا بق رمضان کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حقیقت میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کوئی قربت نہیں لیکن جیسا امریکہ کہہ چکا ہے وہ صرف اور صرف پیسوں کے لیے سعودی حکومت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیثیت صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب کے ساتھ ساڑھے تین سو ارب ڈالر کے معاہدوں سے کیا تھا اور ان معاہدوں میں ایک سو پچاس ارب ڈالر کا اسلحے سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے جو کہ وائٹ ہاو¿س کے مطابق امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ہے۔