کابل میں کار بم دھماکہ، 40 افراد ہلاک

کابل(ملت ٹائمزایجنسیاں)
افغان دارالحکومت کابل کے وسطی علاقے میں غیر ملکی سفارتخانوں کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 40 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
کابل پولیس کے ترجمان نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی ‘رائیٹرز’ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جرمن سفارتخانے کے داخلی دروازے کے قریب ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد لوگ ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے کے ہدف کا ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد دفاتر کا رخ کررہی تھی۔