ابوظہبی کی عالمی شہرت یافتہ مسجد کا نام تبدیل کرکے” مریم ام عیسی “ رکھا گیا ۔مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا مقصد

دبئی (ملت ٹائمز )

متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابو ظہبی میں واقع عالمی شہرت یافتہ مسجد شیخ محمد بن زاید النہیان کا نام تبدیل کر کے مریم ام عیسی رکھ دیا گیا ہے ۔
عرب نیوز کے مطابق ابوظہبی کے شہزادہ اور متحدہ عرب امارات فوج کے سپریم ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے حکم پر ایسا کیا گیا ہے۔ حضرت مریم رضی اللہ عنہا سے مسجد کو منسوب کرنے کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور عیسائیت کے درمیان بہت ساری چیزیں مشترک ہیں اور دونوں آسمانی مذاہب ہیں اس لئے ہمارے درمیان مذہبی ہم آہنگی پائی جانی چاہئے ۔
واضح رہے کہ یہ مسجد دنیا کی چند بڑی اور مشہور مساجد میں سے ایک ہے ۔روزانہ ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین یہاں آتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے اہم ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں