شاہ سلمان پہونچے مکہ مکرمہ، حرم شریف کے پڑوس میں گزاریں گے رمضان کا اخیر عشرہ

مکہ مکرمہ (ملت ٹائمز )

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز تمام مصروفیات ترک کرکے جدہ سے مکہ معظمہ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ماہ صیام کا آخری عشرہ بیت اللہ کے پڑوس میں واقع الصفا پلس میں گذاریں گے۔
گلف نیوز کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز بدھ کی شام جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے۔ جہاں ان کا مکہ کے گورنر ائمہ حرم اور دیگر شخصیات نے پر تپاک استقبال کیا ۔اپنے مشیروں کے ساتھ شاہ سلمان عید الفطر تک مکہ مکرمہ ہی میں قیام کریں گے۔عرب میڈیا نے اس بارے میں کوئی تذکرہ نہیں کیا ہے کہ آیا شاہ سلمان یہاں اعتکاف کی نیت سے اخیر عشرہ گزاریں گے البتہ حکومتی مصروفیات سے آزاد رہ کر یہ دس دن عبادت میں مشغول رہیں گے ۔