اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
پاکستان کے سیاحتی مقام مری کے قریب چھرہ پانی اور بنواڑی گاوں کے درمیان لگی چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرگئی جس کے باعث 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔روزنامہ پاکستان کے مطابق مری میں چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاوں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔ لوگ حسب معمول لفٹ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے لفٹ سیکڑوں گہری فٹ کھائی میں جا گری۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے، لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 12افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے خیبر پختونخواہ جا رہے تھے