عراق میں مہاجر کیمپ پر خود کش حملہ، 14جاں بحق،13زخمی

بغداد(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
عراقی صوبے انبارکے دارلحکومت رماوی سے60کلومیٹر کے فاصلے پر موجود مہاجر کیمپ پر ایک خود کش بمبار نے حملہ کردیا جس کے باعث14افراد ہلاک جبکہ13زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراقی صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی کے مغرب میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر عراق میں لڑائی کے نتیجے میں ملکی طور پر بے داخل ہونے والے مہاجرین کے لئے قائم ایک کیمپ پر برقعہ پہنے ہوئے ایک خود کش حملہ آور نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 14افراد ہلاک جبکہ13زخمی ہوگئے جن میں اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔ تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے اس خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ ریسیکو حکام نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔