انقرہ(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیلی قوتوں کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہریوں سے پر تشدد مو¿قف کی مذمت کی ۔صدر ایردوان نے اسرائیلی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اس حوالے سے ترکی کی حساسیت سے آگاہی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سیکورٹی قوتوں نے یوروشلم میں تین فلسطینیوں کو شہید جبکہ ساڑھے تین سو کے قریب لوگوں کو زخمی کیا ہے۔وہیں صدارتی کمپلیکس سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مسجد اقصی اسرائیل کی میراث نہیں ہے بلکہ فلسطینی اور پوری دنیا کے مسلمان ہیں اس کے وارث ہیں ،اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہوچکی ہے ۔ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے جمعرات کے روز پریس ریلیز میں کہا کہ مسجد الاقصیٰ کی موجودہ صورت حال انتہائی پریشان کن ہے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصیٰ اور فلسطینی عوام تنہا نہیں اور مسجد الاقصیٰ اسرائیلی ملکیت نہیں ہے۔ انقرہ کو اسرائیلی اقدامات سے سخت تشویش ہے جو کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کا حصہ ہے جیسا کہ اس نے 1994 میں مسجد ابراہیم میں کیا۔ یورپ اور امریکہ کو چاہیے اس تمام صورتحال پر خاموشی ختم کرے ۔