نواز شریف کے بھائی شہبازشریف ہوں گے پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ،مسلم ن لیگ مکمل کرے گی اپنی آئینی حکومت :نواز شریف

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
نوازشریف کی زیر صدارت جاری مشاورتی اجلاس میں عبور مدت کے بعد شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔
پاکستانی چینل دنیا نیوز کے مطابق پناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدنوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ،شہبازشریف کو پہلے رکن قومی اسمبلی منتخب کروایا جائے گا جس کے بعد نہیں قائد ایوان بنایا جائے گا تاہم اس صورتحال میں 45دن کا وقت درکار ہو گا اس دوران ایک عبوری وزیراعظم لایا جائے گاجس کے نام پرمشاور ت کیلئے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے۔جس دوران عبوری وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی جائے گی۔نواز شریف ایک بیان میں یہ بھی کہاکہ مسلم ن لیگ اپنی آئینی حکومت پورے گی ، فیصلے کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کی میٹنگ میں کہا ہے کہ عوام کی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے گا او ر مسلم لیگ (ن) کی حکومت جون2018تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
واضح رہے کہ پناماکیس کے فیصلہ میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قراردے دیا ہے جس کی بنیاد پر اب وہ وزیر اعظم نہیں رہیں گے ۔