افغانستان کی ایک مسجد میں سلسلہ دو دھماکہ ، 29 افراد جان بحق

کابل(ملت ٹائمزایجنسیاں)
افغان شہر ہرات کی ایک مسجد کی دوسری منزل پر دو حملے ہوئے ،جس میں 29 افراد ہلاک جبکہ 64 زخمی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے ہرات کے مرکزی علاقے میں واقع جامع مسجد جوادیہ کے داخلی دروازے پر اپنے جسم پر باندھے بم کو ہوا میں اڑا دیا ، بعد ازاں دوسرے حملہ آور نے مسجد میں داخل ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ان حملوں کے بعد مسجد مکمل طور پر ناقابل استعمال بن گئی۔ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تو تا حال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے اپنے سر نہیں لی۔