ہندوپاک کے درمیان آبی تنازعات پر15،14ستمبر کو واشنگٹن میں مذاکرات کا امکان:پاک میڈیا

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں
پاکستان اور بھارت کے مابین ایک با ر پھر آبی تنازعات کے حل کیلیے مذاکرات کا عمل شروع ہو نے جا رہا ہے۔ عالمی بینک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کروا رہا ہے۔
پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازعات پرمذاکرات15،14ستمبر کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ جبکہ یہ مذاکرات سیکریٹری سطح کے ہوں گے۔ پاکستان نے کشن گنگا اوررتلے پن بجلی منصوبوں پراعتراض اٹھا رکھا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاوں پرمتنازع پن بجلی منصوبوں پر بات ہوگی۔ پاکستانی وفدکی نمایندگی سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان کریں گے۔اس کے علاوہ انڈس واٹرکمشنرآصف بیگ،اٹارنی جنرل اشتراوصاف پاکستانی وفد میں شامل ہونگے۔
واضح رہے رواں برس کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے مابین مزاکراتی عمل شروع ہوا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ سکے تھے۔